• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 20075

    عنوان:

    چھوٹے گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ ہوسکتی ہے کہ نہیں؟

    سوال:

    میرے گاؤں کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ گاؤں کی کل آبادی پندرہ سو، ان میں مسلم کی آبادی دو سو ہے۔پورے گرام سبھا کی آبادی چار ہزار کے آس پاس ہے، ان میں سے مسلم کی آبادی چار سوہے۔ میرے گاؤں تک پکی سڑک ہے۔ تقریباً دس چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں، میرے گاؤں کی مسجد تقریباً چالیس سال پرانی ہے، میرے گاؤں سے ساڑھے تین کلومیٹر پر جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ میرے گاؤں میں کوئی بازار نہیں لگتی، کوئی سونے چاندی کی دکان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی جانکاری چاہیے تو برائے کرم بتائیں او رمیری رہنمائی کریں کہ ہم لوگ اپنی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں کہ نہیں یا پھر ظہر کی نماز ہی پڑھیں؟

    جواب نمبر: 20075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 296=54tb-3/1431

     

    دو مستند ومعتبر مفتیوں کو لے جاکر اپنے گاوٴں کا تفصیلی معائنہ کرائیں، وہ لوگ معائنہ کے بعد اگر آپ کے گاوٴں کو قریہ کبیرہ بتائیں تو آپ اس میں جمعہ قائم کرسکتے ہیں اور اگر وہ قریہ صغیرہ بتائیں تو وہ ظہر کی نماز باجماعت ادا کرتے رہیں۔ تین کلومیٹر دُور جمعہ پڑھنے کے لیے جانے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند