عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 19112
جمعہ
میں کتنی سنت موکدہ ہیں اور وہ کیسے ادا کی جائیں گی؟
جمعہ
میں کتنی سنت موکدہ ہیں اور وہ کیسے ادا کی جائیں گی؟
جواب نمبر: 1911201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 153=153-2/1431
جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت، اور فرض کے بعد پھر چار رکعت اور پھر دو رکعت سنت کی نیت سے ادا کی جائیں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پانچ سال کے لیے چین میں پڑھنے آیاہوں۔ میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں دو تین مسجدیں ہیں، لیکن وہ ہم سے کافی دور ہیں۔ ہمیں پاکستانی ڈھائی سو روپئے لگتے ہیں۔ تواگر خرچہ کی وجہ سے ہم جمعہ کی نماز مسجد میں نہ پڑھیں تو کیسا رہے گا، اور اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
1772 مناظربندر گاہ کے اندر جمعہ پڑھنے کا حکم کیاہے؟ جبکہ وہاں جانے کے لیے خصوصی اجازت (انٹری پاس)کی ضرورت ہے، حالانکہ منتظمین جماعت کی جانب سے اذن عام ہے۔
3493 مناظرہریسن، نیو جرسی، امریکہ میں ایک چھوٹا اسلامک سینٹر مسجد ہے جس میں ایک سو پچاس لوگوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ تاہم ، عید کی نماز کے وقت نمازی کی تعداد بڑھ کرکے دوسو پچاس ہوجاتی ہے۔ جگہ کی کمی کی وجہ سے عید کی نماز گلی کے اس پار ایک چرچ میں پڑھی جاتی ہے۔ اس صورت میں کیا عید کی نماز چرچ میں پڑھنا درست ہے؟ برائے کرم اس کی وضاحت کریں۔ (۲) ہریسن، نیو جرسی، امریکہ (مسجد)کے اسلامک سینٹر میں عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے مکمل پردہ کے ساتھ علیحدہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔چرچ میں عید کی نماز کے وقت مردوں اور عورتوں کے درمیان مکمل پردہ اور علیحدگی پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتاہے اورعید کی نماز ادا کرنے کے لیے عورتوں کے مسجد میں آنے کے لیے کوئی خاص اعلان نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم عورتیں پھر بھی عید کی نماز کے لیے نظر آتی ہیں۔ اس صورت میں کیا عورتوں کے لیے عید کی نماز پڑھنے کے لیے آنا درست ہے؟ اوپر مذکور سوالات کاشریعت کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرماویں۔
3931 مناظرکیا زندہ انسان کے نام کا عمرہ ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں، تو میرا ایکچچازاد سعودی میں رہتا ہے، کیا وہ میرے نام کا عمرہ کرسکتاہے؟ اور اس کا کیاطریقہ ہے، کیا اس کے سفر یا عمرہ کے دوران جو اخراجات آئیں گے وہ میں اسے بھجواؤں؟ (۲) ایک چیز کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی جو خواب والی کیٹاگری ہے اس میں ہر دوسرے شخص یا سوالی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کو خواب میں آئے ہیں، میرا بالکل بھی خیال نہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی عام آدمی کے خواب میں آنا اتنا آسان یا ممکن ہے۔ میری گذارش ہے کہ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھائیں کہ اگر کسی کو کوئی بزرگ ہستی خواب میں آتی ہے تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ لے دیا کریں۔ (۳) اسلام میں خواص اور عام کا تصور کہاں تک ہے؟ بطور مثال کے ایک جگہ اجتماع ہوتو کیا وہاں پر کھانے کے وقت عام اور خواص کا کھانا الگ الگ ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں، تو کیا اس سے تفریق نہیں آتی؟ کسی آیت یا حدیث سے بھی حوالہ دیں۔
3985 مناظرعیدین میں زائد تکبیرات كی وضاحت قرآن وحدیث كی روشنی میں
5533 مناظر