• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 18747

    عنوان:

    نماز جمعہ میں کتنی سنت موٴکدہ ہیں؟ برائے کرم تفصیل بتائیں۔

    سوال:

    نماز جمعہ میں کتنی سنت موٴکدہ ہیں؟ برائے کرم تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 18747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 88=88-1/1431

     

    جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت، نماز جمعہ کے بعد پہلے چار رکعت، پھر دو رکعت: یعنی کل دس رکعت سنت موٴکدہ ہیں۔ احناف کے یہاں مفتی بہ قول یہی ہے اوراسی پر اُمت کا تعامل چلا آرہا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند