عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 176071
جواب نمبر: 17607101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 527-392/B=05/1441
اگر مسجد قریہ کبیرہ ، یا قصبہ یا شہر میں ہے تو وہاں احناف کے یہاں جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے۔ وہاں ظہر کی نماز جائز نہیں ہوگی۔ اور اگر وہ مسجد قریہ صغیرہ یعنی چھوٹے گاوٴں میں ہے تو وہاں صرف ظہر کی نماز پڑھی جائے گی وہاں جمعہ جائز نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جس مسجد میں نماز پڑھتا ہوں یہ ایک بستی میں ہے ۔ عیدگاہ میں جانے کے باوجود اس مسجد میں عید کی نماز پڑھی جاتی ہے، بوڑھے اور سست لوگ اس مسجد میں عید کی نماز اداکرتے ہیں۔ میں یہ جانناچاہتاہوں کہ کیا ہم عید کے دن اشراق (نفل) پڑھ سکتے ہیں؟
840 مناظرصحرا میں كیمپ میں رہنے والوں كے لیے جمعہ كی نماز پڑھنے كے بارے میں كیا حكم ہے؟
1203 مناظرنمازیوں کو جمعہ کی نماز میں سمانے میں پریشانی ہوتی ہیکیوں کہ مسجد کی تعمیر چوبیس ہفتہ میں ہوگی۔ ہم نے اعلان کردیا ہے کہ نمازی لوگ دوسری مسجدوں میں چلے جائیں لیکن ان کو یہ گراں گزرتا ہے۔ کیا شریعت ہم کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ہم جمعہ کی دو جماعتیں ایک ہی عبادت ہال میں دو اماموں کے ساتھ ادا کریں۔ حوالہ عنایت فرماویں۔
815 مناظرہدیہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ انھوں نے گیہوں یا جو یا کھجور یا پنیر یا کشمش وغیرہ کو فطرہ میں دینے کا اختیار دیا ہے۔ کیا صرف گیہوں کا فطرہ دے کرکے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں؟ دوسروں کی رائے کو زیادہ وزن نہیں ے رہے ہیں اوراس طرح کر کے ہم غریبوں کا فائدہ کم کرتے ہیں؟ کیوں کہ مالداروں کو زیادہ مہنگی چیز کا فطرہ کے لیے اختیار کرنا چاہیے کیوں کہ وہ لوگ اس کو برداشت کرسکتے ہیں اورغریب لوگ سستی اشیاء اختیار کرسکتے ہیں۔ (۲) اس وجہ سے کیا ہمیں ہر سال ان فطروں کی اشیاء کی قیمتوں کا اعلان نہیں کرنا چاہیے؟ (۳)مالدار لوگوں کو قسم کا کفارہ ان کی طاقت کے حساب سے ادا کرنا چاہیے اور اگر وہ اس کو کم درجہ کو اختیار کرتے ہیں تو ان کاکفارہ قبول نہیں کرنا چاہیے اورمسکینوں کو کھانا دیتے وقت ان کو اپنے گھر اور فیملی کے معیارکے مطابق دینا چاہیے۔ اس اصول کے مطابق مالداروں کا فطرہ قیمتی اشیاء سے ہونا چاہیے۔ برائے کرم صحیح صورت حال بتائیں اور آیا ہمیں ان اشیاء سے مکمل صاع دینا چاہیے یا نصف صاع؟ ہمیں فطرہ کے بارے میں صحیح حکم بتائیں جیسا کہ اللہ ہم سے چاہتا ہے۔
957 مناظر