• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 17605

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ نماز جمعہ کے لیے کتنے لوگ ہونا ضروری ہیں ہماری یونیورسٹی میں طلبا نماز جمعہ پڑھتے ہیں جس میں تقریباً تیس سے پینتیس طلباء ہوتے ہیں۔ کیا ہماری نماز ہوتی ہے؟ ہماری یونیورسٹی سے بارہ کلومیٹر کے فاصلہ پر جمعہ مسجد بھی ہے۔ کچھ لڑکے ادھر بھی جاتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2209=1775-11/1430

    تین یا زائد مقتدی ہوں تب بھی نماز ہوجاتی ہے، اگر یونیورسٹی شہر میں ہے تو جمعہ کی نماز اس میں بھی ہوجاتی ہے اور شہر یا فنائے شہر میں نہ ہو تو جمعہ وہاں درست نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند