• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 175338

    عنوان: جس مسجد میں نماز پنجگانہ کی اذان وجماعت نہ ہوتی ہو، اس میں جمعہ پڑھنے کا حکم

    سوال: جس مسجد میں پانچ وقت کی اذان اور جماعت نہ ہوتی ہو اس میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 175338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:313-254/N=4/1441

    جمعہ کے لیے مسجد ہونا ہی شرط نہیں، چہ جائیکہ جس مسجد میں جمعہ پڑھا جائے، اس میں نماز پنجگانہ باجماعت ہونا شرط ہو؛ لہٰذا اگر کسی آبادی میں جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہوں، وہاں اُس مسجد میں بھی جمعہ کی نماز جائز ہے، جس میں پانچ وقت کی اذان اور نماز باجماعت نہ ہوتی ہو؛ البتہ بلا عذر ومجبوری، مسجد میں اذان اور نماز باجماعت جاری نہ کرکے اُسے ویران رکھنا درست نہیں، یہ مسجد کی حق تلفی ہے؛ لہٰذا اہل محلہ کو فکر کرنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند