• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 171681

    عنوان: جمعہ کے دن غسل کرنا صرف مردوں کے لیے سنت ہے یا دونوں کے لیے؟

    سوال: جمعہ شریف صرف مردوں پر واجب ہے عورتوں پر نہیں تو جمعہ کے دن غسل کرنا صرف مردوں کے لیے سنت ہے یا دونوں کے لیے؟

    جواب نمبر: 171681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1036-1040/M=12/1440

    جمعہ کے دن غسل کی سنت یا استحباب ، نماز جمعہ کے لئے ہے یا یوم جمعہ کے لئے؟ اس بارے میں دونوں طرح کے اقوال ہیں، جو حضرات جمعہ کے دن غسل کو یوم جمعہ کی وجہ سے مسنون یا مستحب قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک یہ حکم مرد و عورت دونوں کو شامل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند