• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 161339

    عنوان: جمعہ سے پہلے کی چار رکعات سنت موٴکدہ جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد ہی پڑھی جاسکتی ہیں

    سوال: مفتیان کرام ایک مسئلہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں مسئلہ یہ ہے کہ میں سعودی میں رہتا ہوں اور یہاں جمعہ اول وقت میں ہوتی ہے مطلب 12 سے پہلے خطبہ شروع ہو جاتا ہے تو کیا فرض سے پہلے جو چار رکعت سنت موکدہ ہے وہ فرض سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے یہ فرض کے بعد پڑھنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 161339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1067-878/sd=8/1439

    جمعہ سے پہلے کی چار رکعات سنت موٴکدہ جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد ہی پڑھی جاسکتی ہیں، وقت شروع ہونے سے پہلے پڑھنا صحیح نہیں ہے، اسی طرح اگر جمعہ کا خطبہ شروع ہوجائے اور سنتیں نہ پڑھی ہوں، تو خطبہ کے دوران نہ پڑھی جائیں؛ بلکہ نماز کے بعد پڑھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند