• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 15821

    عنوان:

    کیا غیر اسلامی ملکوں میں جمعہ واجب نہیں ہوتی؟ (۲) کیا کسی ملک کے غیر اسلامی ہونے کی بنیاد پر میاں بیوی کے آپس کی نکاح ٹوٹ جاتی ہے؟

    سوال:

    کیا غیر اسلامی ملکوں میں جمعہ واجب نہیں ہوتی؟ (۲) کیا کسی ملک کے غیر اسلامی ہونے کی بنیاد پر میاں بیوی کے آپس کی نکاح ٹوٹ جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 15821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1654=215k/1430

     

    غیراسلامی ملکوں میں جو جگہیں شہر یا قصبہ یا بڑے گاوٴں مثل قصبہ کے ہیں وہاں بھی جمعہ فرض ہے: قال في الشامي: فلو الولاة کفارًا یجوز للمسلمین إقامة الجمعة ویصیر القاضي قاضیا بتراضي المسلمین ویجب علیہم أن یلتمسوا والیا مسلمًا (شامي: ۱/۵۹۵) معلوم ہوا کہ ایسی جگہوں میں مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی طرف سے کسی کو امام جمعہ مقرر کرکے جمعہ اور عیدین کی نماز اس کے پیچھے ادا کریں۔

    (۲) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند