عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 155880
جواب نمبر: 155880
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:154-102/sn=3/1439
صورت مسئولہ میں مفتی صاحب نے جو کچھ کیا درست کیا، محلہ اگرچہ مسلمانوں کا ہو؛ لیکن پھر بھی مریضوں، گھروں میں موجود بعض عورتوں کو اس طرح آمد ورفت کرنے والوں کو مسلسل مائک کی تیز آواز سے تکلیف پہنچتی ہے، جس کا لحاظ ضروری ہے، عورتوں کو دین کی باتوں سے واقف کرانے کے لیے کسی محفوظ ور مناسب جگہ پر پردے کا مکمل بند وبست کے ساتھ ہفتے میں یا مہینے میں ایک دو مرتبہ ”وعظ“ کا نظم کردیا جائے، کوئی دین دار عالم خاتوں وعظ کہہ دے یا پھر کسی متبع سنت معمر عالم دین سے پردے کے حائل کے ساتھ وعظ کہلادیا جائے۔
------------------
جواب صحیح ہے البتہ مزید بہ عرض ہے کہ قدیم طریقہ میں ایک خرابی یہ بھی ہے کہ باہر کے لوگ مختلف کاموں میں مشغول رہتے ہیں جس سے دینی بیان کی یک گونہ بے احترامی ہوتی ہے۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند