عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 155831
جواب نمبر: 15583101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 147-82/SN=2/1439
جی ہاں! پڑھی جا سکتی ہے؛ بلکہ جن گاوٴں میں جمعہ جائز نہیں ہے وہاں کے لوگوں کے لیے حکم ہی یہی ہے کہ وہ جمعہ کے دن بھی دیگر دنوں کی طرح ظہر کی نماز باجماعت ادا کریں۔ ان کے حق میں جمعہ کے دن اور دیگر دنوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ وفی المعراج عن المجتبی: من لا تجب علیہم الجمعة لبعد المواضع صلّوا الظہر بجماعة (رد المحتار علی الدر المختار: ۳/۳۲، ط: زکریا) ومن لاتجب علیہم الجمعة من أہل القری والبوادي لہم أن یصلّوا بجماعتة یوم الجمعة بأذان وإقامة (عالمگیری: ۱/۲۰۵، اتحاد) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہریسن، نیو جرسی، امریکہ میں ایک چھوٹا اسلامک سینٹر مسجد ہے جس میں ایک سو پچاس لوگوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ تاہم ، عید کی نماز کے وقت نمازی کی تعداد بڑھ کرکے دوسو پچاس ہوجاتی ہے۔ جگہ کی کمی کی وجہ سے عید کی نماز گلی کے اس پار ایک چرچ میں پڑھی جاتی ہے۔ اس صورت میں کیا عید کی نماز چرچ میں پڑھنا درست ہے؟ برائے کرم اس کی وضاحت کریں۔ (۲) ہریسن، نیو جرسی، امریکہ (مسجد)کے اسلامک سینٹر میں عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے مکمل پردہ کے ساتھ علیحدہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔چرچ میں عید کی نماز کے وقت مردوں اور عورتوں کے درمیان مکمل پردہ اور علیحدگی پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتاہے اورعید کی نماز ادا کرنے کے لیے عورتوں کے مسجد میں آنے کے لیے کوئی خاص اعلان نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم عورتیں پھر بھی عید کی نماز کے لیے نظر آتی ہیں۔ اس صورت میں کیا عورتوں کے لیے عید کی نماز پڑھنے کے لیے آنا درست ہے؟ اوپر مذکور سوالات کاشریعت کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرماویں۔
4803 مناظرمیرا سوال حج کے بارے میں ہے۔ اگر کوئی عورت حج کرنے جاتی ہے اور کسی بلڈنگ یا ہوٹل میں مکہ میں (بیت اللہ کے قریب) یا مدینہ میں (مسجد نبوی سے قریب)قیام کرتی ہے تو اس کو اپنی نماز ہوٹل کے کمرہ میں ادا کرنا بہتر ہے یا مسجد حرام یا مسجد نبوی (علیہ السلام) میں ادا کرنا بہتر ہے؟اسی طرح مردوں کے لیے کیا بہتر ہے؟ یہ عام دنوں کے بارے میں نیز جمعہ کی نماز کے بارے میں ہونا چاہیے۔ جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ امسال ان شاء اللہ ہم حج بیت اللہ پر جارہے ہیں۔
5132 مناظرصحرا میں كیمپ میں رہنے والوں كے لیے جمعہ كی نماز پڑھنے كے بارے میں كیا حكم ہے؟
3735 مناظر