• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 155417

    عنوان: جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے دورانِ تقریر تحیة المسجد پڑھنا

    سوال: حضرت، میرا سوال ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے ہماری مسجد میں اردو میں تقریر ہوتی ہے، اس وقت اگر مسجد میں کوئی شخص آکر جب کہ امام صاحب اردو میں تقریر کر رہے ہوں تو کیا اس وقت وہ شخص اگلی صف میں تحیة المسجد کی نماز پڑھ سکتا ہے؟ میں حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔ براہ کرم قرآ ن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 155417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 122-99/M=1/1439

    دوران تقریر کوئی شخص مسجد آکر تحیة المسجد پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے ا س کے لیے اگلی صف میں پہنچنا لازم نہیں ، پچھلی صفوں میں ایک کنارے یا کسی کونے میں ہوکر بھی پڑھ سکتا ہے اور اگر اگلی صف میں جگہ ہو تو وہاں بھی پڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر تقریر کی آواز تیز ہو نماز میں خلل کا اندیشہ ہو تو بیٹھ کر پہلے خاموشی کے ساتھ تقریر سن لے، ختم تقریر کے بعد پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند