• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 155174

    عنوان: عید کے دن عید کی نسبت سے ایک دوسرے سے ملنا مناسب ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، میں نے اپنی مسجد کے عالم صاحب سے سنا ہے کہ ”عید کے دن عید کی نسبت سے ایک دوسرے سے ملنا مناسب نہیں ہے بدعت ہے“، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ہم ایک دوسرے کو دعا اور مبارکباد وغیرہ دے سکتے ہیں؟ کیا عید کی نماز کے بعد گلے ملنے سے متعلق کوئی حدیث ہے؟

    جواب نمبر: 155174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:51-45/L=2/1439

    عید کے دن ایک دوسرے کو دعا اور مبارکباددینے میں مضایقہ نہیں،بشرطیکہ اس کو ضروری نہ سمجھاجائے؛البتہ خاص عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد معانقہ ومصافحہ ثابت نہیں یہ مکروہ وبدعت ہے ،اس سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند