• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 153943

    عنوان: جمعہ کو اگر کو پہلی یا دوسری رکعت میں آئے یا عید کے خطبے میں سے ایک یا دونوں مل جائے تو کیا طریقہ ہے ؟

    سوال: جمعہ کو اگر کو پہلی یا دوسری رکعت میں آئے یا عید کے خطبے میں سے ایک یا دونوں مل جائے تو کیا طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 153943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1290-1213/sd=12/1438

     اگر کسی شخص کا جمعہ کا خطبہ چھوٹ جائے ، تب بھی اُس کی جمعہ کی نماز اداء ہوجائے گی ،اگر کوئی شخص جمعہ کی دوسری رکعت میں آئے اور اُس کی ایک رکعت فوت ہوجائے ، تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ رکعت پڑھے گا اوراگر کسی شخص کا عید کا خطبہ چھوٹ جائے ،لیکن عید کی نماز میں وہ شریک ہو، تو عید کی نماز اداء ہوجائے گی، نماز کی صحت خطبہ سننے پر موقوف نہیں ہے ۔ صورت مسئولہ میں اگر سوال کا منشاء کچھ اور ہو، تو اُس کی وضاحت کر کے دوبارہ سوال کر لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند