• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 153336

    عنوان: جمعہ كا غسل كب كرنا سنت ہے؟

    سوال: جمعہ کے غسل سنت کب کرنا ہے فجر کے قریب اول وقت میں یا پھر جمعہ سے قریب کے وقت؟ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 153336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1093-905/D=11/1438

    بعض حضرات غسل کو جمعہ کے دن سنت قرار دیتے ہیں؛ اس لیے فجر کے بعد بھی غسل کرنے سے سنت اداء ہوجائے گی؛ لیکن راجح قول کے مطابق غسل نماز کے لیے سنت ہے؛ اس لیے جمعہ سے قریب ترین وقت میں غسل کرنا سنت ہے؛ تاکہ اسی غسل سے جمعہ ادا کرے۔

     ثم ہذا الغسل للصّلاة عند أبي یوسف -رحمہ اللہ- ہو الصحیح لزیادة فضیلتہا علی الوقت واختصاص الطہارة بہا․ وفیہ خلاف الحسن․ (ہدایہ: ۱/۳۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند