• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 14982

    عنوان:

    میرا لڑکا ممبئی میں کام کرتاہے اور جہاں وہ کام کرتا ہے وہاں سے مسجد بہت دور ہے۔ اگر وہ نماز جمعہ پڑھنے کے لیے جاتا ہے تو اس کو آنے اورجانے میں دو گھنٹوں سے زیادہ لگ جاتاہے ۔ اس کا مالک بھی اس کو جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اس کے بارے میں اسلامی حکم کیا ہے؟ کیا اس کو نوکری چھوڑ دینی چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1168=959/ل

    اگر آپ کے لڑکے کو مسجد دور ہونے اور مالک سے اجازت نہ مل پانے کی وجہ سے جمعہ ترک کرنا پڑتا ہے تو اس کو چاہیے کہ دوسری ملازمت کی تلاش میں سعی بسیار سے کام لے اوردوسری ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردے اور جب تک ملازمت نہ ملے وہیں نوکری کرنی چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ وہ کسی طرح نماز جمعہ ادا کرلے اور اگر کسی جمعہ کو نہ جاسکے تو ظہر ادا کرلیا کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند