• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 148346

    عنوان: جمعہ کے فرض کا سلام پھیر کر دعا آہستہ كریں یا زور سے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جمعہ کی فرض نماز کے بعد امام زور سے دعا کرائے یا آہستہ بہتر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 148346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 520-409/H=5/1438

    جمعہ کے فرض کا سلام پھیر کر دعا آہستہ اور مختصر کرائی جائے تاکہ مسبوق وغیرہ کی نماز میں خلل اور تشویش نہ ہو نیز اس میں قبولیت کی زیادہ امید ہے، قال اللہ تعالی: اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَة (القرآن الکریم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند