• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 146426

    عنوان: ڈیوٹی کی وجہ سے کبھی کبھی جمعہ کی نماز چھوڑنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں لائف انشورنس کمپنی میں ایک ڈیولپمنٹ آفیسر کی حیثیت سے کام کررہاہوں، کبھی کبھار ہمارا ہیڈ آفس جمعہ کو بارہ بجے ڈیولپمنٹ افسران کی میٹنگ کرتاہے اور دو تین گھنٹے کی میٹنگ ہوتی ہے ، افسران مجھے اجازت نہیں دیتے ہیں تو مجھے جمعہ کی نماز کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 146426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 168-190/Sd=4/1438

     

    اول تو ”لائف انشورنس کمپنی“ میں مذکورہ ملازمت ہی ناجائز ہے، پھر آپ کی ملازمت میں کبھی کبھی جمعہ کی فرض نماز بھی چھوڑنی پڑتی ہے، اس لیے آپ کسی دوسری صاف ستھری ملازمت کی کوشش کریں اور جب تک دوسری ملازمت نہ مل جائے، توبہ استغفار کرتے رہیں اور حتی الامکان جمعہ کی فرض نماز کو نہ چھوڑیں۔

    ---------------------------------------

    نوٹ: انتہائی مجبوری کی وجہ سے جمعہ نہ پڑھ سکیں تو پھر ظہر پڑھیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند