• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 14048

    عنوان:

    ایک چھوٹے سے قصبہ میں تقریباً چار پانچ گھرانے آباد ہیں جہاں پر دکان، اسکول وغیرہ ہیں۔ کیا اس طرح کے قصبہ میں نماز جمعہ درست ہے؟ (۲)اگر دو مرد ہیں اور تین عورتیں ہیں تو کیا جمعہ کی نماز درست ہوگی؟ (۳)اگر تین مرد ہیں اور ایک لڑکا ہے جو کہ بالغ نہیں ہے تو کیا نماز جمعہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1014=1014/م

    جواز جمعہ کے لیے شہر ہونا شرط ہے یا بڑا قصبہ یا بڑا گاوٴں جو شہر کی مانند ہو، چھوٹے گاوٴں میں حنفیہ کے نزدیک جمعہ جائز نہیں ہے، آپ کا سوال جس چھوٹے قصبہ کے بارے میں ہے اس کی کل آبادی کتنی ہے؟ (مسلم وغیرمسلم) نیز بازار اور دوکانیں کتنی ہیں؟ اور کن کن چیزوں کی ہیں؟ سڑکوں اور راستوں کی تفصیل کیا ہے؟ جب تک یہ تمام صورت حال سامنے نہ ہو حکم شرعی تحریر کرنا دشوار ہے، اور بہتر یہ ہے کہ مقامی علماء ومفتیان کرام سے اس کا معائنہ کروالیں، اور اس معائنہ نامہ کو یہاں اپنے استفتاء کے ساتھ منسلک کرکے ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ حکم لکھ دیا جائے گا، اسی وقت آپ کے دوسرے سوالوں کو جوابات بھی لکھ دیئے جائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند