• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 12546

    عنوان:

    اگر کوئی شخص مسلسل تین ہفتہ تک نماز جمعہ نہیں پڑھتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے کہ وہ اسلام سے خود بخود نکل جاتا ہے؟ اور اگر نکل جاتا ہے تو اس کے نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے، کیا وہ بھی ٹوٹ جاتاہے؟ برائے کرم مجھے کوئی عمل بتائیں تاکہ وہ اسلام کی طرف لوٹ جائے؟ نیز مجھے بتائیں کہ جمعہ کی نماز فرض ہے یا سنت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 774=774/م

    جہاں جمعہ کی صحت کے شرائط موجود ہیں وہاں جمعہ فرض ہے، اگر کوئی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے مسلسل تین جمعہ نہیں پڑھتا تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوتا البتہ اس کا یہ عمل موجب فسق ونفاق اور سخت گناہ کا باعث ہے، حدیث کے مطابق ایسے شخص کے دل پر اللہ تعالیٰ مہر لگادیتے ہیں، اس کو اپنے گناہوں سے توبہ واستغفار لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند