• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 11724

    عنوان:

    نماز جمعہ کی نیت کیسے کی جاتی ہے؟ اور کتنی سنت رکعت سنت موٴکدہ ہے؟

    سوال:

    نماز جمعہ کی نیت کیسے کی جاتی ہے؟ اور کتنی سنت رکعت سنت موٴکدہ ہے؟

    جواب نمبر: 11724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 700=407/ھ

     

    (۱) دل میں یہ نیت کرلینا کہ یا اللہ جمعہ کی دو رکعت فرض اداء کرتا ہوں، اگر استحضار قلبی کی خاطر زبان سے بھی کہہ لے تو مضائقہ نہیں، اصلاً تو نیت ارادہٴ قلب ہے، زبان سے الفاظ کہہ لینے میں بعض مرتبہ کامل استحضار ہوجانے میں اعانت ہوتی ہے۔

    (۲) چار رکعت فرض بلکہ خطبہ سے قبل اور چار رکعت بعد فرض سنت موٴکدہ ہیں، ایک قول پر مزید دو رکعت اور سنت موٴکدہ ہیں، تو اس اعتبار سے بعد میں چھ رکعت سنت موٴکدہ ہوگئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند