• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 11599

    عنوان:

    حضرت کیا حنفی مسلک کے لوگ شافعی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ دوسری مسجد میں حنفی امام موجود ہوں؟ جمعہ میں ہمارے امام صاحب دوسرے عربی خطبہ کو ختم کرتے ہوئے ہاتھ اٹھاکر دعا مانگتے ہیں او رسب نمازی بھی ہاتھ اٹھاکر ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ کیا ہاتھ اٹھانا ٹھیک ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 471=341/ل

    اگر دوسری مسجد میں حنفی امام موجود ہو تو بہتر یہ ہے کہ حنفی مسلک کے لوگ اسی امام کی اقتداء میں نماز ادا کریں تاہم حنفی شخص شافعی امام کے پیچھے بھی نماز پڑھ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ طہارت وغیرہ خاص مسائل میں جن پر حنفی مقتدی کی نماز کی صحت کا دار ومدار ہے، کی رعایت کرتا ہو۔

    (۲) امام اور مقتدی کا دوسرے عربی خطبہ کے ختم پر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگنا درست نہیں۔ امام کو بغیر ہاتھ اٹھائے دعاء کرنی چاہیے اور مقتدی اگر آمین کہنا چاہیں تو دل دل میں آمین کہہ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند