متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 8705
گزارش یہ ہے کہ میں اکثر بیمار رہتا ہوں۔ طبیعت میں بے چینی اور بے سکونی رہتی ہے۔ پڑھائی میں دل نہیں لگتا جس کی وجہ سے مسلسل ناکامی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا کہ نام تبدیل کرلوں۔ برائے مہربانی آپ اس سلسلے میں میری راہنمائی فرمائے قرآن وسنت کی روشنی میں۔ میرا نام بدر محمد ہے جو میں تبدیل کرکے بابر اللہ، بدر الدین یا بدرالدین محمد رکھنا چاہتا ہوں۔ ان تینوں ناموں میں سے کون سا نام تأثیر کے لحاظ سے بابرکت ہوگا۔ نام کی تبدیلی عدالت کے ذریعے ہوگی اس لیے تفصیلی جواب درکار ہے، تاکہ عدالت عالیہ مطمئن ہوجائے۔

جواب نمبر: 8705
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1943=1809/د
بدر محمد نام برا نہیں بلکہ بہت اچھا ہے لہٰذا بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند