• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 8430

    عنوان:

    اللہ تعالی نے مجھے تقریباً ساڑھے آٹھ سال کے بعد ایک پیاری سی بیٹی عطا کی ہے۔ میں نے بیٹی کا نام عدیمہ رکھا ہے۔ اس نام کے بارے میں بتائیں۔ مزید یہ بھی کہ اس نام کے رکھنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں؟

    سوال:

    اللہ تعالی نے مجھے تقریباً ساڑھے آٹھ سال کے بعد ایک پیاری سی بیٹی عطا کی ہے۔ میں نے بیٹی کا نام عدیمہ رکھا ہے۔ اس نام کے بارے میں بتائیں۔ مزید یہ بھی کہ اس نام کے رکھنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 8430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1333=182/ل

    حدیث شریف میں اولاد کے بہتر نام رکھنے کا حکم ہے، عدیمہ کے معنی، نیست،نابود، ناپید، گم کے ہیں، لہٰذا معنی کے اعتبار سے یہ نام بہتر نہیں، آپ عدیمہ کی جگہ اپنی لڑکی کا نام خدیجہ رکھ دیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند