• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 68310

    عنوان: لڑکی کا نام مائسہ (Mayassa) کے معنی كیا ہیں اور یہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: براہ کرم، لڑکی کا نام مائسہ (Mayassa) کے معنی اور اردو کی صحیح اسپیلنگ بتائیں۔ انگریزی زبان میں فاطمہ کیسے لکھیں؟ براہ کرم،لڑکی کے لیے کچھ نام بتائیں جن کے معنی ذہین ، ہوشیار، قدرتی ذہین، منتظم کے ہوں ۔جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 68310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1213-1196/N=11/1437

    (۱) : عربی لغت کی رو سے مائسہ کے معنی: ”سر مونڈنے والی عورت یا لڑکی“ ہوتے ہیں (القاموس الوحید، ص ۱۵۹۱) ؛ اس لیے یہ نام مناسب نہیں، کوئی اچھا نام رکھا جائے۔ اور اگر یہ نام عربی کے علاوہ کسی اور زبان کا ہے تو ہمیں اس کے معنی معلوم نہیں۔
     (۲) : انگریزی زبان میں فاطمہ اس طرح لکھیں گے: Fatima۔
     (۳) : آپ کے مطلوبہ معانی والے لڑکیوں کے چند نام حسب ذیل ہیں:
    ذکیہ: ذہین، ہوشیار۔ لبیبہ: عقل مند۔ اریبہ: ہوشیار وماہر۔ ناظمہ: نظم وانتظام کی صلاحیت رکھنے والی۔ حاذقہ: عقل مند اور ماہر۔ ذہینہ: ہوشیار اور تیز فہم۔ رمیزہ: سمجھ دار۔ عاقلہ: عقل مند اور سمجھ دار۔ عریفہ: سردار اور منتظم۔ فرزانہ: سمجھ دار اور عقل مند۔ اور فہمیدہ: سمجھ دار۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند