• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 67844

    عنوان: میری بیٹی کا نام یشفع ہے ، آیتہ الکرسی میں سے لیا گیا۔ یشفع عندہ الا باذنہ، یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: میری بیٹی کا نام یشفع ہے ، آیتہ الکرسی میں سے لیا گیا۔ یشفع عندہ الا باذنہ، یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 67844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 728-728/B=10/1437 یَشْفَعُ فعل مضارع کا صیغہ ہے، اس کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں، اس کا معنی یہ ہے ”وہ سفارش کرتا ہے“ اسی کو اسم فاعل کے صیغہ پر لاکر ”شَفِیْعَہ“ نام رکھ دیں تو درست ہو جائے گا۔ اِس کے معنی ہوں گے ”سفارش کرنے والی“ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند