• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 66663

    عنوان: اسپوگمئی(Spogmai ،( پشتو زبان ) ہے ، جس کے معنی چاند کے ہے ، تو کیا یہ نام درست ہے؟

    سوال: میری بیٹی کا نام اسپوگمئی(Spogmai ،( پشتو زبان ) ہے ، جس کے معنی چاند کے ہے ، تو کیا یہ نام درست ہے؟اگر یہ نام درست نہیں ہے تو کوئی براہ کرم، کوئی اچھا نام بتائیں ۔

    جواب نمبر: 66663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 808-689/D=11/1437 اسپوگمئی کے معنی اگر چاند کے ہیں تو معنی کے اعتبار سے بیٹی کا یہ نام رکھنے میں حرج نہیں۔ لیکن ایک دوسری بات قابل توجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے نام اسلامی رکھنے چاہئے مثلاً جو نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات یا بنات طاہرات یا اسلامی تاریخ میں نیک خواتین کا رہا ہو، ان بابرکت ناموں میں سے منتخب کرکے کوئی نام اختیار کرنا چاہئے، ہم چند نام لکھ رہے ہیں ان میں سے کوئی نام رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ خدیجہ سلمیٰ رقیہ کلثوم ام ہانی امامہ ماریہ جویریہ فاطمہ زینب حفصہ ام حبیبہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند