متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 65692
جواب نمبر: 65692
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 839-842/SN=9/1437 محمد (Muhammad ) کو اختصاراً "Mohd" لکھنے کی گنجائش تو ہے؛ لکین اچھا نہیں؛ اس لئے جب تک کوئی خاص مصلحت (مثلاً فارم وغیرہ میں جگہ کی تنگی ) نہ ہو پورا ہی لکھنا چاہئے، آپ اسکول سرٹیفکیٹ میں اگر بآسانی تبدیلی کراسکیں تو کرالیں، ورنہ ضروری نہیں۔ (۲) والدین کا مناسب طریقے سے یہ بتلادیں کہ ” محمد “ پیارے نبی کا نام ہے؛ اس لئے بہتر ہے کہ ہم ” محمد “ پر مشتمل ناموں میں ” محمد“ کو مکمل لکھیں؛ تاکہ اس کی اہمیت میں کوئی کمی محسوس نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند