• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 65326

    عنوان: کیا زنیرہ (ZUNAIRA )نام رکھا جاسکتاہے؟ کیا اس کا مطلب جنت کا پھول ہے ؟

    سوال: کیا زنیرہ (ZUNAIRA )نام رکھا جاسکتاہے؟ کیا اس کا مطلب جنت کا پھول ہے ؟

    جواب نمبر: 65326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 910-1047/L=9/1437

     

    مجھے کسی لغت میں ”زنیرہ“ کے معنی جنت کا پھول نہیں مل سکا؛ البتہ ”زنیرہ“ نام کی ایک صحابیہ گذری ہیں، مدینہ ہجرت کرنے سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جن سات غلاموں کو آزاد کیا ان میں سے ایک حضرت زنیرہ بھی تھیں، آزاد ہوجانے کے بعد ان کی بینائی جاتی رہی تو ان سے قریش نے کہا کہ زنیرہ کی بینائی لات و عزہ نے ختم کردی، حضرت زنیرہ نے جب یہ بات سنی تو فرمایا قریش غلط کہہ رہے ہیں اللہ کی قسم لات و عزی نہ کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ کوئی نفع، یہ بات ایسے ایمان و یقین کے ساتھ فرمائی کہ اللہ تعالی نے ان کی بینائی لوٹادی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند