• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 65281

    عنوان: ہم نے اپنے پوتے کا نام زیان رکھا ہے‏، یہ نام كیسا ہے ؟

    سوال: ہم نے اپنے پوتے کا نام زیان (Ziyan) رکھاہے، اس وقت اس کی عمر 18مہینے ہے، زیان کے معنی مختلف کتابوں اور اسلامی ویب سائٹوں میں ” کوئی نفیس شئی، شائستگی ، زینت، زیور، نفاست “ لکھاہے، یہ نام اسلام کے ممنوعہ ناموں کی فہرست میں نہیں ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا تو اس کے پیٹ میں درد رہتا تھا نیز اس جسم کی جلد خشک تھی، ہم صرف دعا کرسکتے ہیں ، اب یہ بیماری تقریباً 97پرسینٹ ختم ہوگئی ہے۔ مقامی سرکاری کاغذات میں اس کا یہی نام لکھاگیاہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟اور کیا اس کی صحت پر اس نام کا کوئی اثرپڑا ہے جیساکہ اوپر مذکور ہوا؟ کیا ہم یہ نام رکھیں یا اور اس کو بدل دیں؟براہ کرم، جواب دیں۔ نوٹ؛ یہ سوال ی13 /اپریل 2016کو آیا تھا جس کا جواب ابھی تک نہیں آیاہے۔ اس لیے دوبارہ ارسال ہے۔

    جواب نمبر: 65281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 510-406/D=6/1438

    آپ نے اس کا جو ترجمہ لکھا ہے صحیح ہے، اس کے معنی سجاوٹ، اور زینت کی چیز کے ہیں، لڑکے کا نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ کسی صحابی، نبی کے نام پر نام رکھنا یا اللہ تعالیٰ کی صفت کی طرف عبدیت کی اضافت کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے مثلاً عبد الرحمن۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند