• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 65248

    عنوان: ندرة فاطمہ كیسا نام ہے؟

    سوال: میں اپنی بیٹی کا نام ” ندرة فاطمہ “ (Nudrath fathima) یا” فریحہ فاطمہ “(Fariha fathima.) رکھنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟ کونسا نام زیادہ اچھاہے؟ نیز ان کے معنی بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 65248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 865-876/L=9/1437

     

    ” ندرہ “ کے معنی عمدگی، انوکھاپن، کم یابی کے ہیں۔ البتہ بچی کا نام رکھنے کے لئے ” ندرہ “ کے بجائے ” نادرہ “ کا لفظ زیادہ مناسب ہے۔ کہتے ہیں : ”ہو نادرة عصرہ“ وہ اپنے زمانے کی منفرد شخصیت ہے۔ ” فرحہ “ (بغیر یای کے ) کے معنی ” خوش “ اور ”شاداں “ کے ہیں۔ آپ اپنی بیٹی کا نام ” نادرہ فاطمہ “ یا ” فرحہ فاطمہ “ رکھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں نام مناسب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند