• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 64772

    عنوان: ”محمد احد احمد زید“ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام” محمد احد احمد زید“ رکھنا چاہتاہوں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 64772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 528-473/Sn=6/1437 لفظ ”احد“ اللہ کے ان ناموں میں سے ہے جو اللہ کے ساتھ مخصوص ہے، اگر کسی آدمی کے لیے استعمال کرنا ہو تو ”مضاف“ کے اضافہ کے ساتھ مثلاً ”عبدالاحد“ استعمال کرتے ہیں، اس لیے آپ بھی یا تو ”الاحد“ سے پہلے کسی مناسب لفظ مثلاً ”عبد“ یا ولی کا اضافہ کرکے رکھیں یا لفظ ”احد“ کو بیچ سے ہٹادیں اور بیٹے کا نام صرف ”محمد ا حمد زید“ رکھیں۔ (فتاوی عثمانی: ۱/ ۵۴، ۵۵، ط: نعیمیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند