• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 64272

    عنوان: حماد كیسا نام ہے؟

    سوال: عرض گذارش ہے کہ لڑکا کا نام حماد حسین اور لڑکی کا نام شیخہ یسری حسین اور شیخہ صغری حسین رکھنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں نیز بتائیں کہ کیا یہ نام صحیح ہیں؟اللہ ہم سب سے اپنے دین کا کام عافیت سے لے۔

    جواب نمبر: 64272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 302-302/Sd=5/1437 لڑکے کا نام” حماد حسین“ رکھنا صحیح ہے، حماد اور حسین دونوں صحابی کے نام ہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ لڑکی کے لیے بھی ازواج مطہرات اور صحابیات کے ناموں میں سے کو ئی نام منتخب کر لیں،مثلاً: فاطمہ، زینب، عائشہ، ماریہ، جویریہ، امیمہ وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند