• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 64242

    عنوان: اسوہ، عروہ، یسرہ اور نعمان نام کے معنی اور صحیح تلفظ اور صحیح کیسے لکھناہے، بتائیں۔جزاک اللہ خیرا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اسوہ، عروہ، یسرہ اور نعمان نام کے معنی اور صحیح تلفظ اور صحیح کیسے لکھناہے، بتائیں۔جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 64242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 556-556/M=6/1437 ”اُسْوَہْ“ کے معنی ہیں: نمونہ، مثال۔ ”عُرْوَہْ“ کے معنی ہیں: گرفت، کاج، کونہ، دستہ۔ ”یُسْرَی“ کے معنی ہیں: آسانی، خوشحالی۔ ”نُعْمَان“ کے معنی ہیں: حیرہ کے ہربادشاہ کا لقب، خون، ”شقائق النعمان“ گلِ لالہ۔ (مصباح اللغات: ص۸۹۰، ط: مکتبہ برہان، جامع مسجد دہلی) صحیح تلفظ کے لیے ناموں پر اعراب لگادیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند