• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 62680

    عنوان: میں اپنے اس بچے کا نام” رہاب“(ruhab ) رکھنا چاہتاہوں

    سوال: مجھے اللہ نے ایک لڑکا عطا فرمایا ، یہ میرا دوسرا بچہ ہے ، میں اپنے اس بچے کا نام” رہاب“(ruhab ) رکھنا چاہتاہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس کے معنی درست ہے یا نہیں؟ جہاں سے میں نے یہ نام لیا ہے وہ اس کو بالواسطہ قرآنی نام بتاتے ہیں ، کیااس لفظ کا قرآن میں ذکر آتاہے؟

    جواب نمبر: 62680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-249/H=2/1437-U قاموس الوحید لغت کی کتاب میں اس لفظ (Ruhab) کے معنی باطنی بیماری کے لکھے ہیں اس لیے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ ---------------------- البتہ رُحاب (بڑی حاء کے ساتھ) درست ہے، اس کے معنی ”کشادہ اور وسیع“ کے آتے ہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند