• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 61665

    عنوان: عبدا لناصر نام رکھنا صحیح ہے ؟

    سوال: بندہ کا نام عبدا لناصر ہے جس میں عبد (بندہ) کی نسبت ناصر کی طرف ہوئی ہے، جو کہ حضور علیہ السلام کا اسم صفت ہے۔ جب کہ عبد کی نسبت اسماء باری تعالی کی طرف ہونی چاہیے، سو میرا سوال ہے کہ کیا میرا نام (عبدالناصر) صحیح ہے یا تبدیل کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 61665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 27-77/H=1/1437-U ناصر ونصیر کا اطلاق ذات حق سبحانہ وتقدس پر شرعاً درست ہے، پس آپ کا نام عبد الناصر صحیح ہے، اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند