متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 608004
سوال : فردین نام کے کیا معنی ہے اور کیا ے نام رکھنا جائز ہے اور کیا یہ کسی صحابی کا نام تھا اور کیا یہ نام بدل سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 60800410-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 535-425/B=05/1443
فردین: کے معنی دو فرد کے آتے ہیں۔ یہ لفظ نام کے لیے مناسب نہیں ہے۔ کسی صحابی کا نام بھی یاد نہیں آتا ہے، اس کو بدل کر کوئی دوسرا اچھا سا نام رکھ دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بچے کا کیسا نام رکھنا چاہیے؟
1727 مناظرمیں اپنے اہل خانہ کے نام کا معنی معلوم کرنا چاہتاہوں جو کہ درج ذیل ہیں: طارق علی (مذکر)،خورشید خاتون (موٴنث)، محمد عادل (مذکر)، کہکشاں (موٴنث)، محمد عاصم (مذکر)، محمد شارق (مذکر)، مبین (موٴنث)، صبیحہ (موٴنث)، ثنا (موٴنث)، محمد طلحہ۔
2753 مناظرمیں آپ کی توجہ اپنی پہلی درخواست بتاریخ ۲۵/ اکتوبر فتوی نمبر 8705 کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جس کے جواب کا ابھی تک انتظار ہے۔ جناب میں اپنے گزشتہ سوال کے اندر مزید کچھ اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔ گزارش یہ ہے کہ میں اکثر بیمار رہتا ہوں۔ طبیعت میں بے چینی اور بے سکونی رہتی ہے، پڑھائی کرنا چاہتا ہوں لیکن پڑھ نہیں پاتا جس کی وجہ سے مسلسل ناکامی سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا کہ نام تبدیل کرلوں۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سارے لوگوں کے نام تبدیل فرمائے اورخود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریباً ۹۹ اسمائے مبارک ہیں۔ میں گزشتہ ۳ سال سے اس مسئلے کے اندر مبتلا ہوں، اور ذہنی تکلیف کا شکار ہوں۔ بار بار دل میں یہ خیال آتا ہے کہ نام تبدیل کرلوں تو حالت بہتر ہوجائے گی۔ برائے مہربانی آپ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں، قرآن وسنت کی روشنی میں کہ آیا ایسا کرنا بہتر ہوگا؟ موجود نام بدر محمد ہے، جو میں تبدیل کرکے اظہر محمد، بابر اللہ، بدرالدین یا بدرالدین محمد رکھنا چاہتا ہوں۔ ان چاروں ناموں میں سے کونسا نام تأثیر کے لحاظ سے بابرکت ہوگا۔ یا کوئی اور نام جو آپ حضرات بہتر سمجھئے۔ نام کی تبدیلی عدالت کے ذریعے ہوگی اس لیے تفصیل جواب جلد از جلد درکار ہے، تاکہ عدالت عالیہ مطمئن ہوجائے اور نام کی تبدیلی احسن طریقے سے ہوجائے، نیز اسلامی پہلا دن جمعہ سے یہ کافی سارے لوگوں کا خیال ہے کہ ہفتہ کے دن سے لیکن میں نے سنا ہے کہ اللہ پاک نے جمعہ کے دن اس دنیا کو بنایا اس لیا جمعہ کا دن پہلا دن ہے؟ اللہ پاک آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
1134 مناظرمیری بھانجی کا نام? ضویا /زویا?رکھا ہے لیکن بہت سارے مولانا نے اسے بدل دینے کو کہاہے۔ کیا یہ نام جائز ہے یا بدل دینا چاہیے؟
1724 مناظراپنے
بھتیجہ کے نام کے سلسلہ میں مشورہ کرنا ہے۔ جو نام سوچا ہے وہ ہے وسیم پورا نام
ہوگا وسیم مرزا۔ مہربانی فرماکر مشورہ دیں کہ وسیم نام کا معنی کیا ہے اور اسلامی
اعتبار سے یہ نام کیسا ہے؟
عنوان : فرزانہ حبیبی یا رضوانہ حبیبی نام کیسا ہے ؟
836 مناظر”عون محمد“ نام رکھناکیسا ہے؟
4987 مناظرمجھے امضاء، مدیحہ، حذیفہ کا معنی بتادیں۔ مجھے دودن کے اندر بتادیں۔ نیزکسی حدیث سے لڑکیوں اورلڑکوں کے نام بتادیں۔
2791 مناظر