• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607948

    عنوان:

    مسفرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں اپنی بیٹی کا نام مسفرہ رکھنا چاہتی ہوں.. کیا پورا نام مسفرہ فاطمہ رکھ سکتی ہوں؟ یا اس کے والد کا نام ساتھ لگاؤں ( مسفرہ نعمان)... بچیوں کے نام کے بعد فاطمہ لگانا کیسا ہے ؟ جیسے حمنہ فاطمہ، نور فاطمہ

    جواب نمبر: 607948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:211-93/D-Mulhaqa=5/1443

    آپ بیٹی کا نام مسفرہ رکھ سکتی ہیں اور اس نام کے ساتھ فاطمہ بھی لگاسکتی ہیں؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ بیٹی کے نام کے ساتھ اس کے والد کا نام لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند