متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 607947
میرا نام محمد عارف ہے میں اپنے پچے کا نام ابو بکر صدیق ریکھ سکتا ہوں؟ یا صرف محمد رکھ سکتا ہوں؟ اور لڑکی کے لئے کس طرح نام رکھنا افضل اور بہتر ہے ؟
جواب نمبر: 60794710-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:210-94/D=5/1443
(۱) ابوبکر صدیق نام رکھ سکتے ہیں اور صرف محمد بھی رکھ سکتے ہیں۔
(۲) صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی مناسب نام منتخب کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے اپنے بیٹے کا نام
محمد ہادی رکھا ہے مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ہادی اللہ کے ناموں میں سے ہے لیکن
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صفاتی نام بھی ہے تو کیا یہ نام صحیح ہے یا نام بدل کر
عبدالہادی رکھنا چاہیے؟
اشبع / یشکر نام رکھنا کیسا ہے؟
2325 مناظرمجھے کسی نے ایان کا معنی خدا کا تحفہ کے
بتایا تھا۔ عرب ممالک میں الف صرف اللہ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو میرے بیٹے کا
نام (عین سے) عیان لکھا گیا۔ اس سال عمرہ پر جانے کی سعادت ہوئی وہاں معلوم ہوا
عربی میں عیان کا مطلب بیمار یا مرض ہیں۔ برائے کرم مولانا صاحب میں بہت پریشان
ہوں میرا بیٹا ایک سال پانچ ماہ کا ہے آپ بتائیں اس کا نام ٹھیک ہے یا نہیں؟
کتنے
دنوں کے اندر نوزائیدہ بچہ کا نام رکھنا چاہیے؟ کیا بغیر کسی معقول وجہ کے نام
رکھنے میں تاخیر کرسکتے ہیں؟
میرے لڑکے کا نام عاقب اعجاز ہے اور اس کی تاریخ پیدائش جمعہ 24/اکتوبر 1997ہے۔ کیا اس کے لیے عاقب نام بہتر ہے اور عاقب کا کیا معنی ہے؟
6275 مناظر