• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607181

    عنوان: عِرفہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : میں نے ایک مفتی صاحب سے پوچھا تھااسلامی ناموں کے بارے میں انہوں نے عرفہ نام بتایا کہ یہ رکھو لیکن یہ نہیں پوچھا کہ عِرفہ۔ زیر سے پڑھا جائے یا عَرفہ زبر سے پڑھا جائے ۔ ہم عِرفہ پکارتے ہیں یعنی زیر سے آپ رہنمائی فرمائیں کہ عِرفہ نام زیر سے پڑنا درست ہے ؟اور اگر ٹھیک ہے تو اس کا مطلب بھی بتائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 607181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 349-265/D=04/1443

     ”عِرفہ“ بکسر العین تو نہیں ملا؛ لیکن ”عَرْفَة“ راء کے سکون کے ساتھ، اس کا معنی ہے ہتھیلی کا زخم، اور ”عَرَفَة“ راء کے فتحے کے ساتھ مکے کے قریب ایک پہاڑ کا نام ہے۔ یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ ”عرفہ“ کے بجائے ”عارفہ“ نام رکھ لیا جائے۔ (ملاحظہ ہو، القاموس الوحید: 1070)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند