متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606948
علامہ ابن عابدین شامی اپنے نام کے آخر میں عابدین کیوں لکھتے ہیں؟
علامہ بن عابدین شامی نام کے آخر میں "عابدین" کیوں لکھتے ہیں؟ جیسا کہ میں نے پڑھا ہے کہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بھی اپنے نام کے آخر میں "عابدین" لکھا ہے . کیوں ایسا؟ میں نے مولانا کی ایک دو کتابوں میں نام کے ساتھ عابدین لکھا دیکھا ہے ...
جواب نمبر: 606948
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:35-20/D-Mulhaqa=3/1443
علامہ شامی کے سلسلہ نسب میں پانچویں نمبر پر ایک شخصیت محمد صلاح الدین کی آتی ہے ، جو اپنے صلاح و تقوی کی وجہ سے عابدین سے مشہور و معروف تھے ، پھر پانچویں پشت پر علامہ شامی نے اپنے ورع و تقوی اور کثرت عبادت کی بنیاد پر اس لقب کی تجدید فرمادی اور پھر آپ کے بعد پورا خاندان اسرة عابدین سے مشہور و معروف ہوگیا ، تفصیل کے لیے دیکھیے : ابن عابدین و اثرہ فی الفقہ الاسلامی: ۲۷۰/۱، أصل أسرة ابن عابدین ۔اورمولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے براہ راست رابطہ کرلیا جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند