متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606649
محمد شانف نام رکھنا کیسا ہے؟
میری بھتیجی کا نام شانفہ حو ر ہے اور ایک دوست کے بیٹے کا نام محمد شانف ہے ۔ ہم نے شانفہ کا معنی وفا کرنے والی دیکھا تھا ۔ اب سنا کہ ان ناموں کے معنی ٹھیک نہیں۔ مہربانی کرکے رہبری فرمایئے ۔
جواب نمبر: 606649
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:261-258/L=3/1443
لغت کی کتابوں میں شانفہ کے معنی اعراض کرنے والی تکبر کرنے والی ، یہ نام مناسب نہیں؛ اس لیے بہتر ہے کہ اس نام کو تبدیل کرکے کوئی بہتر نام مثلا: خدیجہ، عائشہ، میمونہ، صفیہ، سودہ، زینب، فاطمہ، کلثوم، رقیہ، صالحہ،صبیحہ، ساجدہ، راشدہ راضیہ ،جویریہ ،خنساء، حلیمہ، حمیدہ، سلمہ، عاتکہ، عابدہ وغیرہ نامو ں میں سے کوئی نام لڑکی کا رکھدیں، آپ اپنے دوست سے بھی کہدیں کہ وہ اپنے بیٹے کا شانف کی جگہ کوئی دوسرا عمدہ نام مثلا: عبد اللہ، عبدالرحمن، ابراہیم، مقداد، صفوان، یوسف، الیاس ، شعیب، طیب، طاہر وغیرہ رکھدیں۔ عن أبی ہریرة، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أخنی الأسماء یوم القیامة عند اللہ رجل تسمی ملک الأملاک(صحیح البخاری، رقم: 6205، باب أبغض الأسماء إلی اللہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند