متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606635
محمد ارحام نام کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی کیا کیا ہے ؟ شکریہ
جواب نمبر: 606635
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 212-132/M=03/1443
ارحام: رحم کی جمع ہے معنی ہے بچہ دان، کوکھ (فیروز اللغات)، نام رکھنے کے اعتبار سے اس میں معنویت نہیں، اس لیے کوئی دوسرا بامعنی عمدہ نام تجویز کرلینا مناسب ہے اچھا یہ ہے کہ انبیاء کرام یا صحابہ عظام کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند