• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606602

    عنوان:

    اشبع / یشکر نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا لڑکوں کے یہ نام رکھ سکتے ہیں اور ان کے کیا کیا معنیٰ ہیں نام یہ ہیں اشبا یا اشبع اور یشکر اور شازین ۔

    جواب نمبر: 606602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 192-134/M=03/1443

     لڑکے کا نام اشبع (بمعنی شکم سیر) رکھ سکتے ہیں بقیہ ناموں کے معانی ہمیں نہیں ملے، پس اِن کے علاوہ کوئی بامعنی نام تجویز کرلینا مناسب ہے اور اچھا یہ ہے کہ عبد اللہ، عبد الرحمن نام رکھا جائے یا انبیاء کرام و صحابہ کے نام پر نام رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند