• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606228

    عنوان:

    چند نام اور ان کے تلفظ کے بارے میں

    سوال:

    کیا اومیس یا عمیس اور اداس یاعداس نام رکھ سکتے ہیں؟ صحیح تلفظ اور معنی لکھیں۔

    جواب نمبر: 606228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:138-182/L=3/1443

     ”عمیس“ (UMAIS)کے معنی ہیں سخت ہونا، تاریک ہونا، عدّاس(ADDAS) یہ صحابی رسول ﷺ کا نام ہے جس کے معنی، مسافر اور مضبوط کے ہیں ، ”عمیس“ نام رکھنا بہتر نہیں؛ البتہ”عدّاس“ نام رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ عفان، عثمان، سلمان وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام رکھدیں تو یہ بھی بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند