متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606207
بچے کا کیسا نام رکھنا چاہیے؟
بروز جمعرات بچہ کی پیدائش ہوئی ... پہلا بچہ ہے ... ابا کا نام ...اُوَیس ہے ... امی کا نام ...مُسلامین ہے ... کچھ اچھے نام جو اچھا معنی رکھتے ہوں ؟...
جواب نمبر: 606207
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 104-80/M=02/1443
حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک ناموں میں سب سے پسندیدہ نام ”عبد اللہ“ اور ”عبد الرحمن“ ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اللہ تعالی کے اسماء حسنیٰ کے ساتھ ”عبد“ لگاکر نام رکھیں، اس کے علاوہ انبیاء کرام اور صحابہ عظام کے اسماء مبارکہ پر نام رکھنا بھی اچھا ہے مثلاً: اسحاق، ابراہیم، اسماعیل، شعیب، یحییٰ وغیرہم، یہ انبیاء کے نام ہیں۔ اور صحابہ کے چند نام یہ ہیں: حسّان، سلمان، حسن حسین، حذیفہ، معاویہ وغیرہم۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند