متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 606132
نایاب قسم کا اسلامی نام مع اردو ترجمہ مطلوب ہے
گزارش یہ ہے کہ میرا بھتیجا پیدا ہونے والا ہے (ان شا اللہ)
اس کے لئے کوئی بہت ہی عمدہ اسلامی نام جو بہت نایاب قسم کا ہو ، بتائیں ۔
(۲) اس کے، میرے اور باقی خاندان کے لئے علم و عمل و صحت کی خصوصی دعا فرمائیں کہ اللہ اپنے خزانوں سے ہم سب کو علم عطا کرے۔
جواب نمبر: 606132
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 39-20/D=01/1443
آپ کے علاقہ میں کونسا نام کم یاب یا نایاب ہے اس کا ہم کو علم نہیں، ہم تو لوگوں کو اصولی راہنمائی کرتے ہیں۔
(۱) کہ اللہ تعالی کے صفاتی ناموں پر ”عبد“ لگاکر نام رکھ لیں جو صفاتی نام اچھا لگے وہ ”عبد“ کے ساتھ رکھ لیں مثلاً عبد العزیز، عبد المقسط، عبدالباسط، عبد الحنان۔
(۲) انبیاء کرام کے ناموں میں سے جو نام اچھا لگے رکھ لیں مثلاً یحییٰ، موسیٰ، ایوب، زکریا۔
(۳) حضرات صحابہ کرام بزرگان دین کے ناموں میں سے کوئی منتخب کرلیں مثلاً طلحہ، زبیر، سعد، خالد، حسن، ابوعبیدہ، عبدالقادر، معین الدین، نصیر الدین، علی احمد، علی متقی، لقمان، وغیرہ۔ؤ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند