• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606035

    عنوان:

    نازیہ نام کیسا ہے؟

    سوال:

    میں نے اپنی لڑکی کا نام نازیہ رکھاہے ، کیا یہ اسلام میں صحیح نام ہے؟

    جواب نمبر: 606035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:35-22/N=1/1443

     نازیہ نام جائز ہے اور اِس کے معنی ہیں: ناز کرنے والی، فخر کرنے والی؛ البتہ اگر ازواج مطہرات، صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر یا کوئی دوسرا اچھا نام رکھا جائے تو بہتر ہے۔

    روی الإمام مسلم في صحیحہ من حدیث المغیرة بن شعبة أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:”إنھم کانوا یسمون بأسماء أنبیائھم والصالحین قبلھم“ (الصحیح لمسلم، کتاب الآداب، باب النھي عن التکني بأبی القاسم وبیان ما یستحب من الأسماء، ۲: ۲۰۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وعن أبی الدرداء قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم“ رواہ أحمد وأبو داود (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، الفصل الثالث، ص: ۴۰۸، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند