• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605970

    عنوان:

    كسی بچی كا نام جامعہ رکھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ایک شخص اپنی بیٹی کا جامعہ نام رکھنا چاہتا ہے کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 605970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 11-9/D=01/1443

     لغت میں جمع کرنے والی، یونیورسٹی اور بڑے مدرسہ کو بھی جامعہ کہتے ہیں۔

    لڑکی کے لیے یہ نام موزوں نہیں ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے بہ جائے ازواج مطہرات و دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے یا نیک اور برگزیدہ خواتین کے ناموں میں سے یا کم از کم جن کے معانی عمدہ ہوں ان میں سے کوئی نام رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند