• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605238

    عنوان:

    نائلہ بتول نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    الحمدللہ اللہ تعالٰی نے مجھے لڑکی عطا فرمائی ہے - اور میں نے اسکا نام (نائلہ بتول) رکھا ہے - کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟ اور اس نام کے معنی کیا ہیں؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں. میرا نام محمد فہیم ہے اس کے علاوہ کوئی صحابیات کا نام تجویز فرمائیں . جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 605238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1053-837/L=11/1442

     جی ” نائلہ بتول“ نام رکھ سکتے ہیں ،نائلہ کے معنی ہیں حاصل کی جانے والی چیز، سخاوت، بخشش یہ متعدد صحابیات بشمول حضرت عثمانِ غنی  کی اہلیہ کا نام تھا ، اور ” بتول “ کے معنی ہیں ، زاہدہ عورت نیز یہ حضرت فاطمہ   رضی اللہ عنہا کا لقب تھا ۔صحابیات کے ناموں میں سے چند نام ملاحظہ فرمائیں:صفیہ حبیبہ میمونہ،خدیجہ ،فاطمہ ،خنساء، اسماء، امیمہ، عائشہ، عاتکہ، ملیکہ، زینب، سودہ ، جویریہ وغیرہ۔ یہ سارے نام عمدہ اور بہتر ہیں، ان میں سے کوئی بھی نام لڑکی کا رکھ سکتے ہیں۔

    فوجدوا عثمان عند امرأتہ نائلة وہو یقرأ فی المصحف سورة البقرة۔۔۔ (طبقات ابن سعد 50/2)وسمیت الفاطمة البتول لانقطاعہا عن نساء زمانہا فضلا ودینا وحسبا وقیل لانقطاعہا عن الدنیا إلی اللہ تعالی( تحفة الأحوذی لمحمد المبارکفوری (8/ 209)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند